11 جنوری، 2017، 8:41 PM

پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ ہے، جنرل قمر جاوید

پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ ہے، جنرل قمر جاوید

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل اور قندھار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل اور قندھار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کابل اور قندھار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1869648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha